الہ آباد، 20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)نے دعویٰ کیاہے کہ سال 2014میں مرکز میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعدیوپی میں اس کے اسکولوں میں مسلم اسٹوڈنٹس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔یہ اضافہ 30فیصدتک دیکھاگیا ہے۔اس کے1200اسکولوں میں 7000مسلم اسٹوڈنٹ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔سرسوتی ششو مندر اور سرسوتی ودیا مندر کا دعویٰ ہے کہ مسلم اسٹوڈنٹس نے اپنے اپنے اسکولوں میں کھیلوں، کلچرل سرگرمیوں میں بھی اچھی کارکردگی کی ہے۔کئی مسلم ا سٹوڈنٹس نے قومی اور نوجوان دولت مشترکہ کھیلوں میں میڈلس جیتے ہیں۔ان کادعویٰ ہے کہ اسٹوڈنٹس سنگھ کے تمام اصولوں کوقبول کرنے کے ساتھ ساتھ شلوک اور بھجن بھی پڑھتے ہیں۔ان میں زیادہ تر اسٹوڈنٹس دیہی علاقے کے ہیں۔وہیں ودیا بھارتی نے حال ہی میں8مسلم ٹیچرس کی تقرری کی ہے۔سرسوتی ششو مندر اور ودیا بھارتی اسکول کے ریاستی انسپکٹر راجندر یادو نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں مسلم طالب علموں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ان اسکولوں میں دن کا آغاز سوریہ نمسکار اور وندے ماترم سے ہوتا ہے۔کلاس 12ویں تک کے اسکولوں میں 4672لڑکے اور 2218لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔